کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں پی آئی اے طیارے حادثے میں جاں بحق افراد کی لاشوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ ایدھی ہوم میں 21 لاشوں کی شناخت ہو چکی ہے، این ڈی ایم اے کے ڈاکٹرز نے ڈینٹل ریکارڈ کے ذریعے بھی لاشوں کی شناخت کا عمل شروع کردیا۔
کراچی میں ایدھی فاونڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ ایدھی ہوم میں 56 لاشیں لائی گئی تھیں، 21 لاشیں لواحقین کے حوالے کردی گئی ہیں۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 19 لاشوں کو زبرستی لوگ اپنے ساتھ لے گئے۔
فیصل ایدھی نے مزید کہا کہ پولیس ہمیں کسی قسم کا تحفظ فراہم نہیں کر رہی، کراچی کے ایک رکن قومی اسمبلی نے دباو ڈال کر لاش حوالے کروائی۔