اسلام آباد: (دنیا نیوز) پی آئی اے طیارہ حادثے کی تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کر دیا گیا۔ فرانسیسی ماہرین نے جائے حادثہ کا دورہ کیا، بلیک باکس کا ایک حصہ مل گیا۔
فرانسیسی ٹیم کی 11 رکنی ٹیم جائے حادثہ پہنچی جہاں پی آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم کے اراکین بھی ان کے ہمراہ موجود ہیں، ملبہ اٹھانے کیلئے ہیوی مشینری جائے حادثہ پہنچا دی گئی، جہاز کے انجن، لینڈنگ گیئرز، ونگز کو چیک کیا جا رہا ہے، بلک باکس اور وائس ریکارڈر کے ذریعے بات چیت پر بھی غور کیا جا رہا ہے، ٹیم کے پاس جدید آلات موجود ہیں، پی آئی اے کی ٹیم کو تکنیکی معاونت دی جا رہی ہے۔
دوسری جانب تحقیقاتی ٹیم کو کاک پٹ وائس ریکارڈ کی تلاش ہے، بلیک باکس کے اس دوسرے حصے میں تحقیقات میں مدد مل سکے گی، بلیک باکس کا ایک حصہ فائل ڈیٹا ریکارڈ حادثے کے دوسرے روز ملبے سے مل گیا تھا، 6 روز بعد بھی کاک پٹ وائس ریکارڈ نہ مل سکا، کاک پٹ وائس ریکارڈ سے پائلٹ اور معاون پائلٹ دوران پرواز گفتگو کا پتہ چل سکے گا۔