سندھ حکومت کا سی ای او پی آئی اے اور سول ایوی ایشن سربراہ کو ہٹانے کا مطالبہ

Last Updated On 27 May,2020 12:34 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ حکومت نے طیارے حادثے کا ذمہ دار پی آئی اے اور سول ایوی ایشن کے سربراہ کو قرار دیتے ہوئے فوری ہٹانے کا مطالبہ کر دیا۔ وفاقی حکومت کی قائم کردہ تحقیقاتی کمیٹی بھی مسترد کر دی۔

کراچی میں صوبائی حکومت کے وزراء نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تحقیقاتی کمیٹی کو تسلیم نہیں کرتے، پی آئی اے میں آمریت لاگو ہے، وہاں جو بھی آواز اٹھاتا ہے اس کی آواز دبائی جاتی ہے۔

وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ جامعہ کراچی میں قائم ڈی این اے فارنزک لیبارٹری میں ہونے والے ٹیسٹ میں کچھ وقت لگتا ہے، دس روز میں ڈی این اے ٹیسٹ مکمل کرلیے جائیں گے، زخمیوں کے علاج معالجے میں کوئی کوتاہی نہیں ہو رہی۔