اسلام آباد: (دنیا نیوز) پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ میں شکر گزار ہونگا اگر حکومتی حکومتی ترجمان 18-2017ء کے اعدادوشمار کو تسلیم کریں۔
معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ حکومتی ترجمان کو اعدادوشمار کا علم ہونا چاہیے۔ میں واحد شوگر مل اونر تھا جس نے دو ہزار سترہ، اٹھارہ کے دوران کاشتکار کو گنے کی پوری قیمت ادا کی۔
I will be grateful if current Govt. Spokespersons acknowledge that in the 2017/18 season, I was the only one who paid the full Rs.180 support price of cane while others are accused of paying Rs.140. A fact that was graciously acknowledged by my leader himself. https://t.co/3oYZP6Z3ES
— Jahangir Khan Tareen (@JahangirKTareen) May 27, 2020
جہانگیر ترین نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم کی 12 اکتوبر دو ہزار سترہ کی پوسٹ کو ری ٹویٹ کیا۔ عمران خان نے اپنی اس ٹویٹ میں کہا تھا کہ جہانگیر ترین پوری قیمت دینے والے واحد مل اونر ہیں۔