لاہور: (دنیا نیوز) گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے حکومت پنجاب کی سمری پر پنجاب اسمبلی کا اجلاس 5 جون کو سہ پہر تین بجے طلب کرلیا۔
گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلانے کی سمری کی منظوری دے دی ہے، پنجاب اسمبلی کا اجلاس 5 جون بروز جمعہ 3 بجے ہو گا۔ گورنر پنجاب کی منظوری کے بعد باضابطہ نوٹیفیکشن جاری کر دیا گیا ہے، پنجاب اسمبلی کا بلائے جانے والا یہ اجلاس طویل دورانئے کا ہوگا۔