محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیرکا اجلاس، پروونشل پالیسی بورڈ ممبران کے چناو کے عمل کا جائزہ

Last Updated On 26 May,2020 03:50 pm

لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیرصدارت عید کے تیسرے دن محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اہم اجلاس ہوا جس میں میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشنز ایکٹ کے تحت پروونشل پالیسی بورڈ کیلئے ممبران کے چناو کے عمل کاجائزہ لیا۔ اجلاس کے ممبران نے وزیرصحت کو سرچ اینڈ نومینیشن کمیٹی کیلئے تجاویز پیش کیں۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے اجلاس نے ہدایت کی کہ سیکرٹری صحت بیرسٹر نبیل احمد تمام بورڈز کے ممبران کے چناو کے عمل کی نگرانی کریں گے۔ ممبران کے چناو سے پہلے ان کا اکیڈمک و دیگر کیرئیرز کا ریکارڈ حاصل کیا جائے. ایم ٹی ایکٹ کے تحت تشکیل دئیے جانے والے مختلف بورڈزکے ممبران کا چناو جلد کر لیا جائیگا۔

صوبائی وزیرصحت نے پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں زیرعلاج کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج معالجہ کے اعداد و شمار کا بھی جائزہ لیا۔ صوبائی سیکرٹری صحت برسٹر نبیل احمد اعوان نے صوبائی وزیر کو کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج معالجہ کیلئے اقدامات کی تفصیلات بارے آگاہ کیا۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ عیدالفطرکے موقع پر تمام ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج میں مصروف ہیں. اپنے پیاروں کی خوشیوں میں شامل ہونے کی بجائے کورونا وائرس کے مریضوں کاعلاج کرنے والے ڈاکٹرز کو سلام پیش کرتے ہیں۔ عوام کورونا وائرس سے بچاو کیلئے حفاظتی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد کریں۔ پنجاب میں کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج کی سہولیات کا ازسر نو جائزہ لیا جا رہا ہے۔ تمام ہسپتالوں میں وینٹی لیٹرزکی موجودگی کو یقینی بنایا جا رہا ہے.

اجلاس میں سیکرٹری صحت برسٹر نبیل احمداعوان، وائس چانسلر نشترمیڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرمصطفی کمال پاشا، ڈاکٹرمحمودشوکت، منزہ ہاشمی، ایڈیشنل سیکرٹری سلمان شاہد، ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹرآصف طفیل، اعجازگوہر، پروفیسرڈاکٹر مسعود صادق و دیگرافسران نے شرکت کی۔ 

Advertisement