لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کورونا وبا کے باعث طرز زندگی بدل گیا ہے، معمولات زندگی میں تبدیلی وقت کا تقاضہ ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب سے صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے ملاقات کی جس میں پنجاب کے آئندہ بجٹ اجلاس کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر عثمان بزدار کا کہنا تھا سماجی طرز عمل میں تبدیلی کیلئے نئے قوانین متعارف کرانا ہوں گے، پنجاب حکومت امتناع وباء آرڈیننس متعارف کراچکی ہے، آرڈیننس کا مقصد وباء کے دوران حکومتی اقدامات پر موثر عملدرآمد یقینی بنانا ہے۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا ہنگامی صورتحال میں ہنگامی اقدامات کی ضرورت ہوتی ہے، پنجاب پہلا صوبہ ہے جس نے امتناع وبا آرڈیننس کا اجراء کیا، ٹڈی دل پر موثر کنٹرول کیلئے عملی اقدامات کئے ہیں۔