لاہور: (دنیا نیوز) ن لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت اور نیب کی بدنیتی عوام کےسامنے آ گئی، شہباز شریف کے خلاف ایک الزام بھی ثابت نہیں ہوا۔
لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ 56 کمپنیوں، صاف پانی اور آشیانہ کیس کا کیا بنا، عوام میں رہنے والے شخص کی تفتیش بھی عوام کے سامنے ہونی چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ 20 ماہ سے شہباز شریف نیب کو تمام سوالوں کا جواب دے رہے ہیں، 70 دن شہباز شریف نیب کے ریمانڈ اور اس کے بعد جوڈیشل کسٹڈی میں رہے، کیمرے کے سامنے تفتیش کریں تا کہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے۔