شہباز شریف کو گرفتار کرنا تھا نہ ہوئے

Last Updated On 04 June,2020 08:23 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت منظور ہوگئی، نیب نے گرفتار کرنا تھا لیکن گرفتار نہ ہوئے اور وہ آسانی کے ساتھ ہائیکورٹ پہنچے، درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی اور ضمانت لے کر گھر واپس ہوگئے۔

پروگرام  دنیا کامران خان کے ساتھ  کے میزبان کامران خان نے کہا کہ نیب کا ایکشن شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل کیخلاف کچھ اور ہوتا ہے اور شہباز شریف کیلئے کچھ اور ہے، اس کی وجوہات کیا ہیں؟۔

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا پتا نہیں نیب نے کیوں گرفتار نہ کیا اور چھوڑنے کا فیصلہ کیا، نواز شریف اور شہباز شریف 1985 سے حکومتوں میں شامل رہے، ہر شخص جانتا ہے ان کے خلاف کوئی کیس جھوٹا نہیں، عمران خان احتساب کا نعرہ لگا کر اقتدار میں آئے، تحریک انصاف بنیادی موقف سے پیچھے نہیں ہٹ سکتی۔

میزبان نے پروگرام میں مزید بتایا کہ سندھ روشن پروگرام میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ آج نیب راولپنڈی میں پیش ہوں گے، اس پروگرام میں ناقابل یقین لوٹ مار ہوئی، 2 افراد نے 30 کروڑ روپے کی رقم لوٹی ہے، یہ رقم انہوں نے نیب کے سپرد کر دی ہے۔