چینی سفیرکی چیئرمین سی پیک اتھارٹی سے ملاقات،منصوبے پرمکمل اعتمادکا اعادہ

Last Updated On 04 June,2020 10:45 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاک چین اقتصادی راہداری سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین عاصم سلیم باجوہ سے چین کے سفیر نے ملاقات کی جس میں مستقبل کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیل کے مطابق چین پاکستان اقتصادی راہداری کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ چین کے سفیر نے سی پیک کی پیش رفت اور رفتار پر مکمل اعتماد کا اعادہ کیا ہے۔

 

عاصم سلیم باجوہ نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ چین کے سفیر نے مستقبل کے منصوبے کے بارے میں ایک اجلاس میں یقین دہانی کرائی کہ ان کی حکومت راہداری کو نجی شعبے تک توسیع دینے کیلئے مکمل طور پر تیار ہے۔

 

چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے بتایا کہ چینی سفیر نے ملاقات کے دوران کہا کہ رواں مالی سال کے دوران براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو پاکستان لانا ان کی توجہ کا مرکز ہوگا۔
 

Advertisement