نیب میں کرامت مسیح شہباز شریف کا انتظار کر رہا ہے: ڈاکٹر شہباز گل

Last Updated On 05 June,2020 05:22 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ نیب میں کرامت مسیح شہباز شریف کا انتظار کر رہا ہے، کرامت مسیح کے اکاؤنٹ میں کروڑوں روپے منتقل کیے گئے، شہباز شریف نیب جا کر کرامت مسیح سے پیسے وصول کریں، کرپشن کا جواب دیں، ذاتی حملے مت کریں۔

معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا وزیراعظم نے وعدہ کیا تھا نچلے طبقے کی بات سنی جائے گی، ماضی میں عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کا فقدان تھا، وزیراعظم شکایات پورٹل پر 22 لاکھ شکایات موصول ہوئیں، پی ٹی آئی نے نچلے طبقے کو نمائندگی کا موقع دیا، ساڑھے 7 ہزار شعبوں سے متعلق شکایات آتی ہیں، 41 روز میں شکایت حل نہ ہو تو متعلقہ حکام کو آگاہ کیا جاتا ہے۔

شہباز گل کا کہنا تھا پی ٹی آئی نے نچلے طبقے کو نمائندگی کا موقع دیا، وزیراعظم شکایات پورٹل پر 22 لاکھ شکایات موصول ہوئیں، ساڑھے 7 ہزار شعبوں سے متعلق شکایات آتی ہیں، 41 روز میں شکایت حل نہ ہو تو متعلقہ حکام کو آگاہ کیا جاتا ہے۔
 

Advertisement