اسلام آباد: (دنیانیوز) نیب کو وفاقی وزیر غلام سرور خان کیخلاف تحقیقات میں مشکلات کا سامنا ہے، ایک ماہ بعد بھی محمکہ ریونیو پنڈی نے غلام سرور خان کے اثاثوں کا ریکارڈ نیب کو نہ دیا۔
نیب ذرائع کے مطابق نیب راولپنڈی غلام سرور خان کیخلاف اثاثہ جات کیس کی شکایت کی چھان بین کر رہا ہے۔ نیب نے 22 اپریل کو محکمہ ریونیو راولپنڈی سے غلام سرور خان کی پراپرٹیز کا ریکارڈ مانگا تھا، ایک ماہ گزرنے کے باوجود محکمہ ریونیو نے ریکارڈ نیب کے حوالے نہ کیا۔
نیب نے محکمہ ریونیو راولپنڈی کو غلام سرور خان کے اثاثوں کے ریکارڈ کے لیے دوبارہ خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے، غلام سرور خان کی اہلیہ اور بچوں کے اثاثوں کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا۔