لاہور: (دنیا نیوز) لیگی رہنما رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں اپوزیشن اپنا کردار ضرور ادا کرے گی۔ حکومت کی توجہ کورونا اور معیشت پر نہیں، صرف اپوزیشن کے خلاف کارروائیوں پر ہے۔
رانا ثناء اللہ کا لاہور میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں کہنا تھا کہ کورونا وائرس پر صورتحال کو حکومت نے بری طرح ہینڈل کیا جبکہ معیشت کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے۔
لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ شیخ رشید باخبر نہیں بلکہ شیطان صفت ہیں، وہ جھوٹی خبریں اڑاتے رہتے ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ نیب کو سیاسی انجنئیرنگ کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔ نیب کوئی ٹارزن کا کردار ادا کرنے نہیں جا رہا۔