شمالی وزیرستان: ماسک نہ پہننے پر ایک ہزار روپے جرمانہ مقرر

Last Updated On 16 June,2020 11:23 am

میرانشاہ: (روزنامہ دنیا) خیبر پختونخوا کے علاقے شمالی وزیرستان میں کورونا وائرس ایس او پیز کے مطابق ماسک نہ پہننے پر ایک ہزارروپے جرمانہ مقرر کر دیا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈپٹی کمشنر شاہد علی خان کا کہنا تھا کہ ضلع میں ماسک لازمی قرار دے دیا گیا ہے اور اس کی خلاف ورزی پر ایک ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ حکومت کی بار بار اپیلوں کے باوجود کورونا سے متعلق ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے پرحکومت نے جرمانے کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پشاور میں ماسک نہ پہننے پر لوگوں کو ایک ہزار روپے جرمانوں کا سلسلہ جاری ہے۔

 

Advertisement