اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سال 2019 میں منعقدہ مقابلے کے امتحانات (سی ایس ایس) کے نتائج کا اعلان کر دیا، صرف دو اعشاریہ اکیاون فیصد امیدوار کامیاب ہو سکے۔
تحریری و زبانی امتحانات کے بعد کامیاب امیدواروں کی تعداد تین سو پینسٹھ رہی جن میں سے دو سو چودہ امیدواروں کو گریڈ سترہ میں تعینات کرنے کی سفارش کر دی گئی۔
ایف پی ایس سی کی جانب سے جاری رزلٹ شیٹ میں بتایا گیا کہ دو ہزار انیس میں سی ایس ایس کے امتحانات میں مجموعی طور پر چودہ ہزار پانچ سو اکیس امیدواروں نے حصہ لیا، تحریری امتحانات میں صرف تین ہزار 272 امیدوار کامیاب ہوئے، 365 امیدوار وائیوا کیلئے منتخب ہوئے جن میں 214 مرد اور ایک سو اکیاون خواتین شامل ہیں۔
ڈائر یکٹر ایف پی ایس سی کی جانب سے جاری رزلٹ شیٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ دو سو چودہ امیدواروں کی گریڈ سترہ میں تعیناتی کی سفارش کی گئی ہے۔