اسلام آباد: (دنیا نیوز) عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ بعض عناصر سی پیک کی رفتارکم ہونے کا غلط تاثر دے رہے ہیں، سی پیک کے دوسرے مرحلے کے آغاز کیلئے کام مکمل کر لیا گیا۔
چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا سی پیک منصوبوں پر کام کی رفتار کو حال ہی میں مزید بڑھایا گیا ہے، جلد ہی 7.2 ارب ڈالر کے ایم ایل ون منصوبے کا آغاز ہوگا، دو ہائیڈل پاور پراجیکٹس میں 3.5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی، ایس ایم ایز اور زراعت کے شعبوں کے منصوبے میں کام کی رفتار بڑھائی گئی ہے۔
Some detractors giving false impression of #CPEC being slowed.Not only pace of work on projects picked up recently,a great deal ground work done to launch phase-2.Coming soon;$ 7.2 Bn ML-1, two Hydel Power projects investing $3.5 Bns, SEZs,&agriculture.Scope actually enhanced
— Asim Saleem Bajwa (@AsimSBajwa) June 17, 2020