سی ڈی ڈبلیو پی نے 7.20 ارب ڈالر کے ایم ایل ون منصوبے کی منظوری دیدی: عاصم سلیم باجوہ

Last Updated On 06 June,2020 05:28 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات اور چیئر مین پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ سی ڈی ڈبلیو پی نے ایم ایل ون منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے چیئر مین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے لکھا کہ ایم ایل ون منصوبہ منظوری کے لئے ایکنک کو بھجوا دیا، منصوبے کی لاگت 7 ارب 20 کروڑ ڈالر ہے۔

ٹویٹ میں معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ پشاور سے کراچی تک منصوبے میں 1872 کلو میٹر طویل ریلوے ٹریک کی اپ گریڈیشن شامل ہے، پشاور سے کراچی تک ریلوے ٹریک دو رویہ کرنا بھی منصوبے میں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: چینی سفیرکی چیئرمین سی پیک اتھارٹی سے ملاقات،منصوبے پرمکمل اعتمادکا اعادہ

عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ والٹن اکیڈمی کی اپ گریڈیشن اور حویلیاں ڈرائی پورٹ کی تعمیر بھی منصوبے میں شامل ہے، ایم ایل ون کی منظوری سی پیک کے دوسرے مرحلے کیلئے بڑا سنگ میل ثابت ہو گا۔
 

Advertisement