اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بین الاقوامی پروازوں کیلئے فضائی حدود کو جزوی کھول رہے ہیں، کورونا کے باعث سمندر پار پاکستانیوں نے زیادہ مشکلات برداشت کیں۔
وزیراعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا فضائی حدود کھولنے کا مقصد بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو واپسی کی سہولت دینا ہے، وبا کے دوران سمندر پار پاکستانیوں نے سب سے زیادہ مشکلات برداشت کیں، سمندر پار پاکستانیوں کی ہمت اور حوصلے پر ہمیں فخر ہے، وطن واپس آنے والے پاکستانیوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔
Tomorrow we will partially open airspace for intl flights.This is being done specially to help our Overseas workers who have suffered most in this pandemic but have shown great courage & made us proud. We welcome you back home & our govt will facilitate you in every way.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) June 20, 2020
I appreciate the philanthropic role played by the Overseas Pakistani community in helping their brothers & sisters abroad during Covid19. There are many examples where the Pakistani community has been a source of inspiration, helping those around in need.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) June 20, 2020
عمران خان کا کہنا تھا سمندر پار پاکستانیوں کو واپسی پر ہر قسم کی سہولت فراہم کریں گے، سمندر پار مخیر پاکستانیوں کی جانب سے ہم وطنوں کی مدد پر ان کا شکر گزار ہوں، وبا کے دوران دیارغیر میں مشکلات کا شکار پاکستانیوں کی مدد قابل ستائش ہے۔