اسلام آباد: (دنیا نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے الیکشن کیلئے تاریخ کی منظوری دی ہے اور گلگت بلتستان میں انتخابات 18 اگست کو ہوں گے۔
ایوان صدر کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نےگلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے الیکشن کیلئے تاریخ کی منظوری دے ہے اور گلگت بلتستان میں انتخابات 18 اگست کو ہوں گے۔
گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی 24 جون کو اپنی مدت پوری ہونے پر تحلیل ہو چکی ہے۔ قانون ساز اسمبلی کیلئے عام انتخابات 60 دن میں ہونا لازم ہیں۔ گلگت بلتستان کے 24 حلقوں میں گلگت بلتستان الیکشن کمیشن انتخابات کرانے کا مجاز ہے۔