خیبر پختونخوا میں پولیوکی طرز پر کورونا کے نمونے سیوریج سے لینے کا فیصلہ

خیبر پختونخوا میں پولیوکی طرز پر کورونا کے نمونے سیوریج سے لینے کا فیصلہ

محکمہ صحت نے بین الاقوامی ماہرین سے رابطے شروع کر دیئے۔ ماہرین کے مطابق کورونا ٹیسٹ منفی ہونے کے باوجود دو ہفتوں تک انسانی فضلے میں موجود رہتا ہے، نمونوں کے تجزیئے پر متعلقہ علاقوں کو مخصوص لاک ڈاؤن کے تحت سیل کیا جائیگا۔ وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا نے کہا پلازمہ اور دیگر علاج پر کام جاری ہے، اس حوالے سے بھی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

خیبر پختونخوا میں ڈھائی سو سے زائد علاقوں میں سمارٹ لاک ڈائون نافذ ہے جبکہ پشاور میں چالیس سے زائد علاقوں کو سیل کیا گیا ہے۔ سیوریج میں وائرل لوڈ کو ٹیسٹ کے ذریعے دیکھا جائے گا جس کی مدد سے معلوم کیا جاسکے گا کہ کون سے علاقوں میں کتنا وائرس منتقل ہوا ہے۔