نئی دہلی: (دنیا نیوز) انسانیت کی تذلیل بھارتی حکام کا شیوہ بن گیا، ریاست کرناٹک میں کورونا سے مرنے والے مسلمان اور مسیحی تجہیز و تکفین سے بھی محروم ہوگئے، مرنے والوں کو کوڑا کرکٹ کے ڈھیر پر کھودے گئے گڑھے میں پھینکا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق انتہا پسندوں کے دیس میں یوں تو مسلمان، سکھوں اور مسیحیوں کو جینے کا حق میسر نہیں، اب مرنے کے بعد تجہیز و تکفین کا حق بھی چھن گیا ہے۔
کرناٹک میں کورونا سے مرنے والوں کی لاشوں کے ساتھ ایسی بے حرمتی کی جارہی ہے کہ انسانیت کا سر شرم سے جھک جائے لیکن جو اقلیتوں کو انسان سمجھنے کے لیے ہی تیار نہ ہو۔ ان کے لیے کیسی شرم کیسی انسانیت، کوڑا کرکٹ کے ڈھیر پر گڑھا کھودا جاتا ہے۔
لاشوں کو گھسیٹ کر گڑھے میں پھینکا جاتا ہے، اور بلڈوزر کے ذریعے مٹی ڈال کر زمین برابر کی جاتی ہے، یہ ہے مودی کا بھارت یہ ہے بی جے پی کی اصلیت۔
دلخراش واقعات کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھری پڑی ہیں لیکن نہ بھارتی میڈیا کے کانوں پر جوں رینگتی ہے اور نہ ہی بی جے پی سرکار اس کا نوٹس لیتی ہے، جب سرکار خود ہی مجرم ہو تو نوٹس کس کے خلاف لے۔