کراچی: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ڈاو یونیورسٹی کے 50 بستروں پر مشتمل کورونا وائرس ڈزیز ہسپتال کا دورہ کیا اور علاج شروع کرنے کی ہدایت دی۔
وزیراعلیٰ سندھ کو ڈاو یونیورسٹی کے کورونا وائرس ڈزیز ہسپتال کے دورے کے موقع پر بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ ہسپتال مکمل طور پر تیار اور اس میں وینٹیلیٹرز نصب ہو چکے ہیں۔
وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ اس ہسپتال میں کوویڈ 19 کے ٹیسٹ کی سہولت بھی مہیا کی جائے گی۔ علاج شروع ہونے سے مریضوں کیلئے کافی سہولت ہوجائے گی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے وائس چانسلر این ای ڈی اور وزیرصحت کو ہدایت کی کہ ہیلتھ کیئراسٹاف مقرر کر کے ہسپتال کا باقاعدہ آغاز کیا جائے۔