واشنگٹن: (دنیا نیوز) دنیا بھر میں مرنے والوں کی تعداد 5 لاکھ 19 ہزار 50 ہو گئی، امریکا میں ایک ہی روز میں ریکارڈ 50 ہزار کیسز سامنے آ گئے۔
امریکا میں پہلی مرتبہ 50 ہزار سے زائد نئے مریض سامنے آئے جن میں سے 10 ہزار ریاست کیلی فورنیا کے مریض شامل ہیں۔ نیوزی لینڈ کے وزیر صحت لاک ڈاؤن کی خلاف وزری کرنے پر مستعفیٰ ہو گئے، وزیر اعطم جیسنڈا آرڈن نے ان کا استعفیٰ منظور کر لیا۔
پوری دنیا میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، برازیل میں مزید ایک ہزار 57 امریکا 676 اور میکسیکو میں 741 اموات ہوئیں، بھارت میں مزید 438 اور ایران میں 141 افراد جان سے گئے۔