اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ کوہالہ پاور اور آزاد پتن پاورمنصوبوں سے 4 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوئی، یہ منصوبے 1800 میگاواٹ بجلی پیدا کریں گے۔
وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر اور چینی کمپنیوں کے سربراہان نے چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ سے الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں۔ کوہالہ پاور اور آزاد پتن پاور منصوبوں پر کام جلد از جلد شروع کرنے کے لیے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
PM AJK & CEOs of China Three Gorges & China Gezhouba visited separately to thank CPEC Authority for helping realise Kohala Power&Azad Pattan power Projects & further coord for their execution.$4 Bn Investment,1800 MW cheaper Hydel power with 8000 jobs. #cpec #CPECMakingProgress pic.twitter.com/EoOz0XqfPu
— Asim Saleem Bajwa (@AsimSBajwa) July 10, 2020
چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ کوہالہ پاور اور آزاد پتن پاور منصوبوں سے 4 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوئی، توانائی کے یہ منصوبے 1800 میگاواٹ بجلی پیدا کریں گے، منصوبوں سے روزگار کے 8 ہزار مواقع پیدا ہوں گے۔