اسلام آباد: (دنیا نیوز) رواں مالی سال میں وفاقی وزارتوں، ڈویژن اور محکموں نے 611 ارب روپے سے زیادہ ترقیاتی کاموں پر خرچ کیے۔
اسلام آباد سے جاری وزارت منصوبہ بندی و ترقیات کی دستاویز کے مطابق اس دوران وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز کیلئے272 ارب 73 کروڑ روپے زائد کے فنڈز جاری کیے گئے۔ سیکیورٹی کی صورتحال بہتری کیلئے 49 ارب سے زائد کے فنڈز کا اجرا کیا گیا۔
این ٹی ڈی سی اور پیپکو کو 20 ارب 65 کروڑ روپے کا ترقیاتی فنڈ ملا، وزارت خزانہ کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 8 ارب روپے سے زائد کی رقم جاری کی گئی۔ وزارت قومی تحفظ خوراک کے لئے 8 ارب روپے سے زائد کی رقم جاری ہوسکی۔
وزارت قومی صحت کے منصوبوں کیلئے7 ارب 64 کروڑ روپے سے زائد کی رقم جاری کی گئی۔ این ایچ اے کے پراجیکٹس کیلئے173ارب سے زائد کی رقم جاری ہوئی جبکہ وزارت آبی وسائل کو 103 ارب روپے کا ترقیاتی فنڈ ملا۔
وزارت ریلوے کیلئے 10 ارب روپے سے زائد کے ترقیاتی فنڈز کا اجراء کیا گیا اور ریلوے ڈویژن کیلئے 8 ارب 67 کروڑ روپے سے زائد کی رقم جاری ہوئی۔ آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کو43ارب 56 زائد کا ترقیاتی فنڈ ملا۔ کابینہ ڈویژن کیلئے 35 ارب 18 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کئے گئے۔
ہائیر ایجوکیشن کمیشن 28 ارب28 کروڑ روپے کا ترقیاتی فنڈ ملا۔ خیبر پختونخوا میں ضم شدہ اضلاع کے 10 سالہ ترقیاتی پلان کیلئے 23 ارب روپے جاری کیے گئے جبکہ ضم شدہ اضلاع کے دیگر منصوبوں کیلئے 14 ارب 87 کروڑ روپے جاری کئے گئے۔