اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی حکومت نے ریٹائرمنٹ کی عمر 55 سال کرنے پر غور شروع کر دیا۔ سینیئر ملازمین کو ریٹائر کر کے نوجوانوں کو بھرتی کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق تمام سرکاری ملازمین کے لئے نئی پالیسی کی تیاری زور و شور سے جاری ہے۔ دستاویز کے مطابق ملازمین کو پنشن، گریجویٹی دے کر ریٹائر کیا جائے گا، ریٹائرمنٹ کے معاملے پر 3 الگ الگ کمیٹیاں کام کر رہی ہیں، گریڈ 21 تا 22 کی الگ کمیٹی کام کرے گی۔ کابینہ کی منظوری کے بعد اس پالیسی کو نافذ کیا جائے گا۔