پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا

Last Updated On 16 July,2020 10:02 am

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش سے گرمی میں کمی آگئی، آج بھی ملک میں بیشتر مقامات پر بادل برسنے کی پیشگوئی ہے۔

لاہور میں گذشتہ روز ہونیوالی بارش کے بعد گرمی کی شدت میں آج کمی رہے گی۔ موسم کی خبر دینے والوں کا کہنا ہے ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا تاہم اسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا، زیریں سندھ، کشمیر، گلگت بلتستان میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

آج جموں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34، سری نگر 29 اور لیہہ میں 22 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔
 

Advertisement