اسلام آباد: (دنیا نیوز) مہنگائی میں پسی عوام پر ایک اور بوجھ، وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے پی ٹی وی فیس بڑھانے کی منظوری دے دی۔ بجلی بلوں میں 35 کے بجائے 100 روپے وصول کئے جائیں گے۔
وفاقی حکومت نے پی ٹی وی کی فیس 65 روپے بڑھانے کی منظوری دے دی، بجلی کے بلوں میں پی ٹی وی کی فیس 35 روپے سے بڑھ کر 100 روپے ہوجائے گی۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے وفاقی کابینہ سے پی ٹی وی فیس بڑھانے کی منظوری بذریعہ سرکولیشن لی، فیصلے سے صارفین پر سالانہ 21 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا، حکومت صارفین سے پی ٹی وی کی فیس بذریعہ بجلی بل وصول کرتی ہے۔