اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن نے مبینہ دوہری شہریت چھپانے کیخلاف دائر نااہلی کی درخواستوں پر وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔
چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن نے وفاقی وزیر فیصل واوڈا کے خلاف نااہلی کی درخواستوں پر سماعت کی۔ فیصل واوڈا کی جانب سے کوئی بھی الیکشن کمیشن میں پیش نہ ہوا۔
الیکشن کمیشن نے درخواستگزاروں سے درخواست قابل سماعت ہونے سے متعلق جواب طلب کرتے ہوئے فیصل واڈا کو بھی نوٹس جاری کر دیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے کہا کہ اگر فیصل واوڈا کی جانب سے آئندہ سماعت پر کوئی پیش نہ ہوا تو یکطرفہ کارروائی کریں گے۔