اسلام آباد: (دنیا نیوز) شبلی فراز نے کہا ہے کہ ماضی میں پاکستان ٹیلی ویژن میں سیاسی بھرتیاں کی گئیں، ہم نے صرف ٹاپ مینجمنٹ کو تبدیل کیا، موجودہ دور میں سیاسی بھرتیاں ہوئی ہیں تو ثابت کریں۔
وزیر اطلاعات شبلی فراز نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا تحریک انصاف کے دور میں پی ٹی وی میں کوئی بھرتیاں نہیں ہوئیں، ٹاپ منیجمنٹ کو تبدیل کرنے کا مقصد اس ادارے کو دوبارہ اٹھانا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کا کہنا تھا احساس پروگرام کے تحت سندھ کو حصے سے 10 فیصد زیادہ دیا گیا، سندھ اور بلوچستان کیلیے پنجاب نے قربانی دی ہے، سندھ سے زیادہ درخواستیں موصول ہونے پر 10 فیصد زیادہ دیئے گئے۔