لاہور: (ویب ڈیسک) منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا۔ تاہم بالائی خیبر پختو نخوا، بالائی پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران سندھ، پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کے مطابق نوکنڈی 46، دالبندین 45 اور سبی میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
سب سے زیادہ بارش کراچی میٹ کمپلیکس 81، گلشن حدید 86، سرجانی ٹاؤن 73، نارتھ کراچی 62، جناح ٹرمینل 58، کیماڑی، صدر 51، اے پی 50، ناظم آباد 28، لانڈھی، مسرور بیس 23، چھاچھرو 43، اسلام کوٹ 16، میرپور خاص 15، بدین 13، چھور، ٹھٹھہ 12، حیدرآباد 11 اور پڈعیدن 02 ملی لیٹر ریکارڈ کی گئی۔
پنجاب:دوسری جانب مری 15، بہاولنگر 02، لاہور 02، گڑھی دوپٹہ 13، مظفر آباد 01 زیارت 19، پنجگور، تربت 03، کوئٹہ 04، مسلم باغ، خاران 01، پارا چنار 06، مالم جبہ 04 اور استور میں 04 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔