زیریں سندھ سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

Last Updated On 23 July,2020 08:55 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) جمعہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا۔ تاہم زیریں سندھ، وسطی و زیریں بلوچستان، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور خطہ پوٹھوہار میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم راولا کوٹ میں 08 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ نوکنڈی، دادو 45 اور دالبندین میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

 

Advertisement