گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

Last Updated On 22 July,2020 11:39 pm

لاہور: (دنیا نیوز) جمعرات کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا۔ تاہم گلگت بلتستان، کشمیر اور اس کے ملحقہ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

بدھ کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم جنوبی پنجاب، زیریں سندھ، بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں بارش ہوئی۔

خان پور 43، بہاولپور، 36، ڈی جی خان 27، رحیم یار خان 25، سیدو شریف، 11، دیر بالائی 06 ، زیریں 01، مالم جبہ 07، مٹھی 15، موہنجو داڑو 14 اور کراچی میں 03 ملی لیٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

اس کے علاوہ خضدار 06، بارکھان 05، سکردو، بونجی 03، راولا کوٹ میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈکی گئی۔ آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کے مطابق نوکنڈی 45، دالبندین 42 اور شہید بینظیر آباد میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
 

Advertisement