بالائی خیبرپختونخوا اور کشمیر سمیت دیگر علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

Last Updated On 24 July,2020 05:02 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر، خطہ پوٹھوہار اور وسطی، زیریں بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ خیبر پختونخوا اور کشمیر میں بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش بالاکوٹ 21، بنوں 02 اور مظفر آباد میں 06 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کے مطابق نوکنڈی، دادو 45 اور دالبندین میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

آج صبح ریکارڈ کئے گئے درجہ حرارت کے مطابق اسلام آباد 27 ڈگری، لاہور اور پشاور 29، کراچی 31، کوئٹہ 24، گلگت اور مری 17 جبکہ مظفر آباد میں 25 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

مقبوضہ کشمیر کے بارے میں محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق سرینگر، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہ مولہ میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

آج صبح سرینگر، پلوامہ، اننت ناگ، بارہ مولہ اور شوپیاں میں درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ، جموں 27 اور لہہ میں آٹھ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

 

Advertisement