نیویارک: (دنیا نیوز) امریکا کے معروف شہر نیویارک کے ٹائمز سکوائر پر کشمیریوں پر بھارتی مظالم کیخلاف اور ان سے اظہار یکجہتی کیلئے بل بورڈز آویزاں کر دئیے گئے ہیں۔
امریکا میں تعینات پاکستان کے سفیر اسد مجید خان نے اپنی ٹویٹ میں ایک ویڈیو شئیر کی جس میں واضح طور پر نظر آ رہا ہے کہ نیویارک ٹائمز سکوائر کی بلڈنگ پر کشمیریوں سے یکجتی کا اظہار کرتے ہوئے چمچماتے بل بورڈز آویزاں ہیں۔
Scenes @TimesSquareNYC as Kashmiris mark a full year of their imprisonment on August 5. That is one full year of forced disappearances, torture, and a siege that has been intensified on the pretext of Covid-19. #LetKashmirSpeak #OneYearSiege pic.twitter.com/kFBC8bzZkj
— Asad M. Khan (@asadmk17) August 3, 2020
خیال رہے کہ پاکستان نے کشمیر میں جاری بھارتی ظلم وجبر کیخلاف 5 اگست کو یوم استحصال منانے کا اعلان کیا ہے۔ اس دن پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیریوں سے اظہار یکجتی کیلئے مظاہرے اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔
پانچ اگست کی مناسبت سے حکومت پاکستان نے ایک یادگاری ٹکٹ بھی جاری کیا ہے جس میں کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے ظلم کو آشکار کیا گیا ہے۔