نیویارک: (دنیا نیوز) امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر اسد مجید خان نے کہا ہے کہ کشمیری بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی سطح پر مدد جاری رکھیں گے، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی معمول بن گیا۔
نیو یارک میں پاکستانی قونصل خانے کے زیرا ہتمام یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے سیمینار منعقد کیا گیا۔ سیمینار سے امریکا میں پاکستان کے سفیر اسد مجید نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی غاصبانہ قبضے کو سب نے مل کر دنیا میں اجاگر کرنا ہے، کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت جاری رکھیں گے۔
دوسری جانب نیویارک کی مصروف ترین مارکیٹ ٹائمز سکوائر میں بھی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے بینرز لگ گئے ہیں۔ ٹائمز اسکوائر کے الیکٹرانک بل بورڈز پر کشمیری لائیوز میٹر اور 5 اگست 2020 کشمیر کے محاصرے کا دن جیسے بینرز بار بار دیکھائے جا ر ہے ہیں۔
ٹائمز سکوائر امریکا کی مصروف ترین مارکیٹس میں سے ایک ہے جہاں روزانہ لاکھوں سیاہ آتے ہیں۔ ٹائمز سکوائر پر یہ بینرز پاکستانی کمیونٹی کے اراکین اپنی مدد آپ کے تحت چلوا رہے ہیں۔