اسلام آباد: (دنیا نیوز) شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کشمیریوں کو باور کرانا چاہتا ہوں کہ آپ تنہا نہیں ہیں، ہر پاکستانی آپ کے شانہ بشانہ کھڑا ہے، آپ کی تکالیف کا احساس ہے۔
یوم استحصال کے حوالے سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے خصوصی پیغام میں کہا کہ کشمیر میں جاری انسانیت سوز مظالم سے دنیا بے خبر نہیں، نہتے کشمیری فوجی محاصرے میں دوہرا لاک ڈاؤن جھیلنے پر مجبور ہیں، دنیا بھر میں بھارت کا اصلی چہرہ بے نقاب ہوچکا، وزیراعظم بطور سفیر کشمیریوں کا مقدمہ لڑ رہے ہیں۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا بطور وزیر خارجہ آپ کی ترجمانی کرنا میرے فرائض میں شامل ہے، کشمیریوں کی آواز کو ہر ملک کے دارالخلافہ تک لے کر جاؤں گا، غاصبوں کو غلط فہمی کہ جبر سے کشمیریوں کی آواز دبالیں گے،4 ماہ کے لاک ڈاؤن سے دنیا کی چیخیں نکل گئیں۔