لاہور: (دنیا نیوز) شیخ رشید نے کہا ہے کہ آصف زرداری اور شریف خاندان کی کوئی سیاست نہیں، کہا تھا عید کے بعد دونوں طرف کے لوگوں کو بلایا جائے گا، نہیں سمجھتا پی ٹی آئی کا کوئی وزیر کرپشن کرے گا۔
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا نیب کئی لوگوں کو بلا کر چھوڑ بھی دیتا ہے، کرپشن سنجیدہ جرم ہے، اس پر چھوٹ نہیں ہونی چاہیئے۔ انہوں نے کہا ریلوے کی ترقی کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں، ایم ایل ون منصوبے کی ایکنک نے منظوری دے دی، ایم ایل ون منصوبے میں کوئی پھاٹک نہیں ہوگا، 30 اگست سے پہلے ایم ایل ون کا ٹینڈر ہو جائے گا۔
شیخ رشید کا کہنا تھا خواہش ہے چینی صدر ایم ایل ون کا سنگ بنیاد رکھیں، ایم ایل ون کے معیشت پر بہترین اثرات مرتب ہوں گے، 16 اگست سے مزید 10 ٹرینیں چلانے جا رہے ہیں۔