کراچی: (دنیا نیوز) وزیر تعلیم سندھ سعیدغنی کی زیر صدارت محکمہ تعلیم سے متعلق اجلاس ہوا جس میں صوبے بھر میں تعلیمی نصاب، کورونا کے بعد کی صورتحال اور دیگر امور پر جائزہ لیا گیا۔
صوبائی وزیر تعلیم سعیدغنی نے محکمہ تعلیم سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا تمام تعلیمی اداروں کو مکمل ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، ہماری کوشش ہے کہ طلبہ کا کرونا وائرس کے باعث جو تعلیمی عمل تعطل کا شکار ہوا اس کو پورا کیا جائے۔
سعید غنی کا کہنا تھا تعلیمی اداروں کو 15 ستمبر کو کھولنے کا حتمی فیصلہ ایس سی او سی کے اجلاس میں ہوگا، ہمیں اپنی مکمل تیاری 15 ستمبر کو تعلیمی ادارے کھولنے پر مرکوز کرنا ہوگی، 15 ستمبر سے قبل تمام تعلیمی اداروں میں سپرے سمیت تمام اقدامات کو مکمل کرلیا جائے۔