لاہور: (روزنامہ دنیا) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کے جاری ترقیاتی منصوبوں پر ورک چارج، ڈیلی ویجز پر بھرتی کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
ورک چارج ملازمین کو 89 دنوں کے لئے بھرتی کیا جائے گا۔ چیف انجینئر ایل ڈی اے ڈاکٹر حبیب الحق رندھاوا نے منظوری دے دی ہے۔
الیکٹریشن، مشین مین، ڈرلر، انسٹرومنٹ مکینک، بیلدار، چوکیدار، گیٹ کیپر، پینٹر، پائپ فٹر، پلمبر، سویپر، ویلڈر اور آٹو الیکٹرک مکینک بھرتی کئے جائیں گے۔