سعودی عرب نے اقامہ ہولڈرز کے ملک میں داخلے پر پابندی ہٹالی

Published On 19 August,2020 03:21 pm

لاہور (روزنامہ دنیا)سعودی عرب نے اقامہ ہولڈرز کے ملک میں داخلے پر پابندی ہٹا لی ۔پاکستان میں مقیم سعودی و غیر سعودی اقامہ ہولڈرز بھی واپس جاسکیں گے۔ پاکستان سے سعودی عرب واپسی کے منتظر مسافروں کے لیے ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی گئی۔

سعودی ایوی ایشن گاکا نے پی آئی اے سمیت تمام ایئرلائنز کو تحریری طور پر آگاہ کردیا۔ ایئرلائنز کو سعودی عرب پرواز سے پہلے ہیلتھ ڈیکلیریشن فارم مسافروں سے پر کروانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔عمل نہ کرنے والی ایئرلائنز کو جرمانے کیے جائیں گے۔

ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ مسافروں کو سعودی عرب پہنچنے پر سات دن گھر میں قرنطینہ ہونے کا حلف نامہ جمع کرانا ہوگا۔

 

Advertisement