وزیراعظم عمران خان سے ڈائریکٹر جنرل ایس پی ڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم زکی منج کی ملاقات

Published On 22 August,2020 07:26 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان سے سٹرٹیجک پلانز ڈویژن کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل ندیم زکی منج نے ملاقات کی ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق سٹرٹیجک پلانز ڈویژن کے ڈائریکٹر جنرل نے وزیراعظم عمران خان سے اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں ڈویژن کے منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی ۔ اس موقع پر وزیراعظم نے سٹرٹیجک پلانز ڈویژن کے کردار کو سراہا۔