زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ کا کیس: نیب نے سیکرٹری بلدیات روشن علی کو گرفتار کر لیا

Published On 24 August,2020 12:56 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ ہائیکورٹ نے زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ کے کیس میں سیکریٹری بلدیات سمیت 10 ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کر دی جس پر نیب ٹیم نے روشن شیخ کو گرفتار کر لیا۔

 زمین کی غیرقانونی الاٹمنٹ اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے کیس میں سندھ ہائیکورٹ نے روشن علی شیخ اور دیگر کو گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔ گرفتاری موخر کرنے کیلئے روشن شیخ نے چیف جسٹس کو فوری درخواست دی تھی۔ چیف جسٹس نے درخواست سماعت کیلئے متعلقہ بینچ کو منتقل کی تھی۔

 جسٹس کے کے آغا نے درخواست سننے سے انکار کردیا جس کے بعد نیب کی ٹیم نے سیکرٹری بلدیات روشن علی شیخ کو سندھ ہائیکورٹ سے باہر آتے ہوئے گرفتار کرلیا۔ نیب پراسیکیورٹر نے کہا روشن علی شیخ اور دیگر کیخلاف ریفرنس دائر ہوچکا ہے۔ ملزمان نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرکے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا۔