حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب پر میزائل حملہ، پاکستان کی شدید مذمت

Published On 24 August,2020 10:37 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان نے حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب پر حالیہ میزائل اور ڈرون حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔

ایک بیان میں دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان میزائل اور ڈرون حملوں کو کامیابی سے ناکام بنانے کو سراہتا ہے جس سے معصوم جانوں کو ضیاع سے بچانے میں مدد ملی۔ انہوں نے ایسے حملوں کو فوری روکنے پر زور دیا۔

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چودھری کا کہنا تھا کہ ایسے حملے فوری طور پر روکے جائیں۔ پاکستان، سعودی عرب سے مکمل یکجہتی اور حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔
 

Advertisement