اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ نے وفاقی محتسب سیکریٹریٹ کو ایک لاکھ روپے جرمانہ کرتے ہوئے اس کا وجود غیر قانونی قرر دے دیا۔
سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا کہ غیر ضروری اور گمراہ کن درخواست دائر کرنے پر جرمانہ کیا جاتا ہے، جرمانے کی رقم کسی فلاحی ادارے کو دی جائے۔ وفاقی محتسب سیکریٹریٹ کا کوئی قانونی وجود نہیں، وفاقی محتسب ذمہ داران کیخلاف کارروائی کر کے 2 ماہ میں رپورٹ جمع کرائیں۔
فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ ایس این جی پی ایل کیخلاف شکایت سننا وفاقی محتسب کے دائرہ اختیار میں ہی نہیں تھا، غیر ضروری درخواست دائر کر کے سپریم کورٹ کا قیمتی وقت ضائع کیا گیا۔