اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ فیٹف مسودہ قانون کی مخالفت، قومی پرذاتی مفاد کو ترجیح دینا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ اپوزیشن احتساب سے بچنے کیلئے مایوسی اور افرا تفری پھیلانے کی کوشش کر رہی ہے، انہیں ہیومن رائٹس کا نہیں کریمنلز رائٹس کا تحفظ عزیز ہے مگر ناکامی اپوزیشن کامقدر ہے۔