کیماڑی کو ضلع بنانے سے متعلق درخواست پر ایڈووکیٹ جنرل سے قانونی نکات طلب

Published On 26 August,2020 01:48 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ ہائیکورٹ نے کیماڑی کو ضلع بنانے سے متعلق ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی درخواست پر ایڈووکیٹ جنرل سے قانونی نکات طلب کر لیے، کیس کی سماعت جمعرات تک ملتوی کردی گئی۔

تحریک انصاف کے ایم این اے ڈاکٹرعامر لیاقت حسین کی درخواست پر سندھ ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ کیماڑی ضلع غیر قانونی طور پر بنایا گیا، ضلع بنانے کیلئے مقامی اسٹیک ہولڈرز کو شامل کرنا چاہیئے تھا۔

عدالت نے درخواست گزار سے استفسار کیا کہ کیا نئے ضلع کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے، ضلع بنانے کا طریقے کار کیا ہے۔ آپ اہم معاملہ عدالت میں لیکر آئے ہیں لیکن آپ عدالت کو مطمئن نہیں کر پا رہے، بعد ازاں عدالت نے سماعت کل (جمعرات) تک ملتوی کر دی۔