کل سب کی آنکھیں کھل گئی ہونگی شہر کس طرح ڈوبا: حلیم عادل شیخ

Published On 28 August,2020 12:37 pm

کراچی: (دنیا نیوز) حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ کل کراچی سب نے دیکھا کس طرح شہر کو تباہ کیا گیا ہے، سب کی آنکھیں کھل گئی ہونگی شہر کس طرح ڈوبا۔

پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے کراچی میں بارشوں کی تباہ کاریوں پر ویڈیو پیغام میں کہا کہ کراچی کچرے، تجاوزات، صفائی نہ ہونے کی وجہ سے ڈوبا، کراچی کی ذمہ داری سندھ حکومت کی ہے لیکن کہیں نظر نہیں آتی، کل کراچی میں ان وزرا نے کسی کو ریسکیو کیا ؟ کہیں نظر آئے ؟ کراچی کو کل لاوارث چھوڑا گیا، ہم عوام کے ساتھ ہیں، وزیر اعظم صورتحال کا مکمل جائزہ لے رہے ہیں۔

 

Advertisement