اسلام آباد: (دنیا نیوز) فواد چودھری نے کہا ہے کہ کراچی میں بارش نے ایک بار پھر مضبوط مقامی حکومتوں کے نظام کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے۔
وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا 22 کروڑ کی آبادی کے اس ملک کو 1935 میں بنائے گئے نظام کے تحت نہیں چلایا جا سکتا، آج اگر مسائل ہیں تو مسئلہ صوبائی حکومتوں کی نان پرفارمنس ہے، جب وزرائے اعلیٰ اوسط درجے کے ہوں تو انتظامی معاملات نہیں چلا سکتے۔