پاکستان بحریہ اور رائل نیوی برطانیہ کی بحیرہ عرب اور خلیج عدن میں مشترکہ مشقیں

Published On 28 August,2020 08:34 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان نیوی اور رائل نیوی برطانیہ نے بحیرہ عرب اور خلیج عدن میں مشترکہ مشقیں کی ہیں۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مشقوں میں پاکستان نیوی کے پی این ایس ذوالفقار، سیف اور رائل برٹش نیوی کے ایچ ایم ایس ارگیل فریگیٹ نے حصہ لیا۔

انہوں نے بتایا کہ پاک بحریہ کے جے ایف 17 تھنڈر اور سمندری پٹرولنگ ہوائی جہاز نے بھی مشقوں میں حصہ لیا ، اس دوران مختلف بحری حربوں کا مظاہرہ کیا گیا۔

ترجمان نے کہا کہ ان مشقوں کا بنیادی مقصد تجربہ کے باہمی تبادلے کے ذریعے باہمی تعاون کو بڑھانا اور دونوں بحریہ کے مابین باہمی تعاون کو بہتر بنانا ہے۔
 

Advertisement